کھانا اور پینا

کھانا اور پینا

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

کھانا اور پینا

کھانے اور پینے کا معیار

75. اگر کوئی شخص جان بوجھ کر کوئی چیز کھائے یا پیئے تو اس کا روزہ باطل ہوگا خواہ وہ چیز روز مرہ  کھانے کی چیزوں میں سے ہو یا نہ کھانے والے کوئی چیز ہو مثلا کاغذ یا کپڑا و غیرہ  اور خواہ کم ہو یا زیادہ جیسے پانی کا بہت چھوٹا قطرہ یا روٹی کا نہایت چھوٹا ٹکڑا.

 

روزہ کو کسی کھیل کے مقابلے کے لئے توڑنا

76. کیا کسی فوٹبال کے مقابلے کی خاطر زیادہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے اپنا روزہ توڑ سکتا ہے ؟

ج۔ سوال کا مورد روزه افطار کرنے کے لئے مجوز نہیں بن سکتا ہے.

 

بھوک اور پیاس کی وجہ سے روزہ توڑنا

77. اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں روزہ دار ہو اور کسی ایک دن سحری کے لئے بیدار نہ ہوسکے اور اس وجہ سے غروب تک رورہ نہ رکھ سکے اور دن کے درمیان میں کوئی حادثہ پیش آئے اور روزہ توڑ دے تو کیا اس پر کفارہ واجب ہے؟

ج۔ اگر روزہ کو اس حد تک ادامہ دے کہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے روزہ اس کے لئے مشقت اور حرج کا باعث بن جائے  اور اسی وجہ سے روزہ توڑ دے تو اس پر فقط قضا واجب ہے اورکوئی کفارہ نہیں ہے.

 

صبح کی اذان کے بعد سحری کھانا

78. ماہ رمضان میں سحری کے لئے بیدار ہوجائے اور سحری کھانے کے بعد معلوم ہوجائے کہ صبح کی اذان دی گئی ہے تو کیا یہ روزہ قبول ہے یا  اس کی قضا واجب ہوگی؟

ج۔اگر تحقیق کرے اور  صبح نہ ہونے پر علم حاصل ہونے کے بعد کھایا  تھا اور بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہوچکی تھی , تو یہ روزہ صحیح ہے اور اسکی قضا بھی نہیں ہے.

 

79. آج کل روزمرہ امور کے ٹائم ٹیبل کے لئے گھڑی استعمال کی جاتی ہے  اور شہروں میں بلند عمارتوں کی وجہ سے طلوع فجر نہیں دیکھا جاسکتا ہے, اگر کوئی شخص اپنی گھڑی پر اعتماد کرتے ہوئے کہ جس میں ٹائم چار بج رہے تھے , سحری کھانے میں مشغول ہوجائے اور بعد میں پتہ چلے کہ گھڑی کی بیٹری ختم ہوئی تھی اور اصل ٹائم سوا چار بجے تھے, کیا ایسے شخص کا روزہ صحیح ہوگا؟ اور اسیطرح کوئی شخص نظر کی اشتباہ کی وجہ سے پانچ بجے کو چار بجے کا تصور کرے اور سحری کھانے میں مشغول ہوجائے  اور بعد میں اشتباہ  پر متوجہ ہوجائے اور معلوم ہوجائے کہ طلوع فجر کے بعد سحری کھایا ہے؟ کیا یہ روزہ صحیح ہے؟

ج۔ دونوں صورتوں میں , اگر گھڑی پر اعتماد کرنے سے رات کے باقی ہونے پر اطمینان حاصل ہوجائے اور بعد میں خلاف کشف ہوجائے , تو ماہ مبارک رمضان کا روزہ صحیح ہے.

 

80. اگر کھانا کھاتے ہوئے معلوم ہوجائے کہ صبح ہوچکی ہے تو کیا کرنا چاہئے؟

ج۔ جو لقمہ منہ میں ہے اسکو باہر نکالے, اور اگر جان بوجھ کر اس کو نگل لے تو روزہ باطل ہوگا.

 

جو مواد معدہ سے منہ میں آتے ہیں انکا حکم

81. بعض دفعہ انسان کے معدہ سے ایک کھٹّا مادہ منہ میں آتا ہے او راگر یہ مواد منہ میں آنے کے بعد روزے دار جان بوجھ کریا بھول کر اس کو نگل لے تو  اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟

ج۔ اگر منہ کے فضا میں پہنچنے کے بعد جان بوجھ کر نگل لے تو اسکا روزہ باطل ہے اور اگر بھول کر نگل لے تو روزہ باطل نہیں ہے.

 

روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا

82. زکام میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میرےمنہ میں تھوڑا بلغم جمع ہو گیا , جسے میں تھوکنے کے بجائے نگل لیا تو میرا روزہ صحیح ہے یا نہیں ؟ نیز میں ماہ رمضان کے کچھ دنوں اپنے عزیز کے گھر رہا اور شرم و حیاء کی وجہ سے غسل جنابت کے بدلے تیمم کرتا رہا اور ظہر تک غسل نہیں کرسکا۔ چند روز تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ اب سوال یہ ہے کہ ان دنوں کے روزے صحیح ہیں یا نہیں؟

ج۔  بلغم اور ناک کی رطوبت نگلنے سے روزے کو ضرر نہیں پہنچتاہے , اگرچہ احتیاط واجب یہ ہے کہ جب بلغم دہن کی فضا تک آجائے  تو نگلنے سے اجتناب کیا جائے۔
اور جس دن روزہ رکھنا چاہتے ہیں اس  دن طلوع فجر سے پہلے غسل جنابت ترک کر کے اس کے بدلے میں تیمم انجام دینا,  اگر یہ عذر شرعی کی وجہ سے ہو یا آپ نے آخر وقت کی تنگی کی وجہ سے تیمم کیا ہے تو  روزہ باطل نہیں ہوگا اور اس تیمم کے ساتھ آپ کا روزہ صحیح ہے۔اور اگر ایسا نہیں تھا تو ان دنوں میں آپ کے روزے باطل ہیں.

 

دانتو ں کے بیچ باقیماندہ غذا کو نگلنا

83. میں نے رمضان کے ایام میں ایک دن اپنے دانتوں کو برش نہیں کیا۔ دانتوں میں پھنسی ہوئی غذا میں نے  جان بوجھ کر نہیں بلکہ وہ خود بخود اندر چلی گئی کیا  اس دن کے  روزہ کی قضا مجھ پر واجب ہوگی؟

ج۔ اگر آپ کو یہ علم نہیں تھا کہ غذا دانتوں میں پھنسی رہ گئی ہے یا یہ یقین نہیں تھا کہ غذا اندر چلی جائے گی اور توجہ و اختیار کے بغیر وہ اندر چلی جائے تو آپ پر اس دن کی قضا واجب نہیں ہے.

 

دانتوں کا خلال کرنا

84. جس شخص نے کل روزہ رکھنے کا قصد کیا ہے اس کے لئے کھانے کے بعد خلال کرنے کا کیا حکم ہے؟

ج۔  جس نے روزہ رکھنے کا قصد کیا ہے اس کیلئے خلال کرنا واجب نہیں ہے اگرچہ یہ احتمال دے  کہ خلال نہ کرنے کی وجہ سے دانتوں میں پھنسی ہوئی غذا حلق سے اندر چلی جائے گی؛ اور اس کے بعد سہواً اندر چل بھی جائے تو  بھی روزہ باطل نہیں ہوگا؛ ہاں اگر یقین ہو کہ خلال نہ کرنے سے غذا  اندر چلی جائے گی  تو خلال کرنا واجب ہے ,اگر خلال نہ کرے اورغذا حلق میں داخل ہوجائے تو اس فرض میں کہ داخل ہونے کا یقین تھایا   بلکہ مطلقا ( بنابر احتیاط واجب) روزہ باطل ہوگا.

 

ٹوتھ پیسٹ سے مسواک کرنا

85. ٹوتھ پیسٹ سے روزے کی حالت میں مسواک کرنے کا کیا حکم ہے؟

ج۔ اشکال نہیں ہے؛ لیکن جو لعاب دھن پیسٹ سے مخلوط ہوچکی ہے اسکو حلق سے اترنے سے روکنا ضروری ہے.

 

دانتوں میں دھاگہ ڈالنا

86. روزے کی حالت میں دانتوں میں دھاگہ –جسمیں فلورایڈ اور نعنا کا ذائقہ ہو- ڈالنے کا کیا حکم ہے؟

ج۔ اگر آب دھن کو نگل نہ لے تو اشکال نہیں ہے.

 

چیونگم اور لوبان چوسنا

87. روزے دار کو چیونگم  چبانا اور لوبان چوسنے کا کیا حکم ہے؟

ج- اگر کوئی چیز حلق میں نہ اتر جائے تو اشکال نہیں ہے لیکن لوبان چوسنے سے  روزہ باطل ہوتا ہے.

 

کسی کے اصرار پر روزہ باطل کرنا

88. اگر میں روزے کی حالت میں ہوں اورمیری  ماں مجھے غذا کھانے یا کوئی چیز پینے پر مجبور کرے توکیا میرا روزہ باطل ہوتا ہے؟

ج۔ کھانے اور پینے سے روزہ باطل ہوتا ہے گرچہ کسی کے اصرار یا درخواست کی وجہ سے ہو.

 

مبطلات روزہ پر مجبور کرنا

89. اگر کسی کے منہ میں کوئی چیز زبردستی  ٹھونسی جائے یا زبردستی سر کو پانی میں ڈبو دیا جائے تو کیا اس کا روزہ باطل ہوگا؟ اور اگر روزہ باطل کرنے پر مجبور کرے مثلا اسے کہے کہ روزہ نہ توڑنے کی صورت میں تمہاری جان یا مال کو ضرر پہنچائینگے, اور وہ بھی اس ضرر کو اپنے سے دور کرنے کے لئے غذا کھائے , تو کیا اسکا روزہ صحیح ہوگا؟

ج۔روزہ دار کے حلق میں زبردستی کسی چیز کے داخل کرنے سے یا بغیر اختیار کے سر کو پانی میں ڈبونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔ لیکن اگر کسی کے  اکراہ کی وجہ سے  روزہ دار خود  روزہ باطل کرنے والے عمل کا مرتکب ہوجائے تو روزہ باطل ہوگا.

 

بھول کر افطار کرنے کا حکم

90. اگر روزہ دار شخص بھول کر کوئی چیز کھا لے , تو کیا اس کو آگاہ کرنا واجب ہے ؟

ج۔ نہیں, اس کو آگاہ کرنا واجب نہیں ہے.

 

پائلٹ اور ائیر ہوسٹس کے لئے پانی پینے کی ضرورت

91. اگر ہوائی جہاز کسی لمبے روٹ  میں بلندی پر پرواز کر رہا ہو اور یہ پرواز اڈھائی گھنٹے سے تین گھنٹہ تک هو ,  اور پائلٹ اور ائیر ہوسٹس اپنا تعادل برقرار رکھنے کے لئے ہر بیس منٹ بعد پانی پینے کے محتاج ہیں۔ تو اس صورت میں  کیا  ماہ مبارک رمضان میں روزے کی قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں؟

ج۔ اگر ان کے لئے روزہ مضر ہو تو پانی پی کر افطار کرسکتے ہیں اوربعد میں اسکی قضا بجا لائے اور اس صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے.

 

روزے کی حالت میں  منه میں پانی ڈالنا اور غرغرہ کرنا

92. اگر روزہ دار پیاس بجھانے کی قصد سے منہ میں پانی ڈال کر منہ میں گھوما  لے اور واپس باہر پھینک دے اور ذرہ برابر پانی بھی حلق سے نیچے نہ جائے تو  روزے کا کیا حکم ہے؟

ج۔ مفروضہ سوال کی روشنی میں کوئی اشکال نہیں ہے.

 

93. ماہ رمضان میں وضو یا غیر وضو کے لئے منہ میں پانی ڈالنے کے بعد کیا تین مرتبہ لعاب دھن کو منہ سے باہر پھینکنا واجب ہے؟

ج۔ ایسا کام واجب نہیں ہے۔ اور صرف پانی منہ سے باہر پھینکنا واجب ہے  اب اگر یقین ہوجائے کہ پانی منہ سے خارج ہوچکا ہے تو پھر کوئی اور چیز اس پر واجب نہیں ہے.

 

94. روزہ دار شخص کیلئے غرغرہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

ج۔  غرغرہ کرتے وقت اگر پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ باطل ہے.

 

روزے کی حالت میں زبان کو منہ سے باہر نکالنا

95. لعاب دہن کو منہ سے باہر نکالنے کے بعد پھر واپس منہ میں لینے سے روزہ باطل ہوتا ہے۔ کیا زبان کے لئے بھی یہی حکم ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی زبان کو کسی بھی وجہ سے منہ سے باہر نکالے تو روزہ باطل ہونے کا سبب بن جائے؟

ج۔ فقط یہی کام روزے کے صحیح ہونے میں ضرر نہیں پہنچا سکتا ہے.

 

روزے کی حالت میں شکر منہ میں داخل ہونے کا احساس

96. جب ماہ رمضان میں شکر اور قند کی فیکٹری میں جاتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شکر ہمارے منہ میں داخل ہوا ہے, کیا ہمارا روزہ باطل ہوگا؟

ج۔ فقط منہ میں داخل ہونے کا احساس کرنا یا بلکہ داخل بھی ہوجائے تو نگلے بغیر روزہ صحیح ہونے کو ضرر نہیں پہنچاسکتا ہے.

 

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.