استمناء روزه

استمناء روزه

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

استمناء

134. اگر روزہ دار جان بوجھ کر ایسا کام کرے جس سے اسکی منی خارج ہوجائے تو اسکا روزہ باطل ہوگا.

 

روزے کی حالت میں استمناء کا کفارہ

135. اگر مکلف جانتا ہو کہ استمناء سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اس کے باوجود وہ  جان بوجھ کر اس کا مرتکب ہو جائے تو کیا اس پر دونوں کفارے( اطعام اور روزے) واجب ہیں یا ایک کفارہ؟
ج۔ اگر جان بوجھ کر استمناء کرے اور منی بھی خارج ہوجائے تو  ا س پر دونوں کفارے واجب  نہیں ہیں (بلکہ ایک کفارہ واجب ہے) لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں کفارے  ادا کرے.

 

استمناء کی عادت اور روزے کا حکم 

136. ایک شخص برسوں سے ماہ مبارک رمضان میں اور اس کے علاوہ بھی استمناء کا مرتکب ہوتا رہا  ہے اس کی نماز  اور روزہ کا کیا حکم ہے؟
ج۔ استمناء مطلقاً حرام ہے اور اگر منی خارج ہو جائے تو غسل جنابت واجب ہے اور اگر روزہ کی حالت میں استمناء کیا جائے تو وہ حرام چیز سے روزہ توڑنے کے حکم میں ہے۔ اب اگر غسل جنابت یا تیمم کے بغیر نمازیں پڑھے یا روزے رکھے  تو دونوں باطل ہیں اور دونوں کی قضا واجب ہے.

 

شہوت انگیز مناظر دیکھنے سے روزہ دار مجنب ہونا

137. ماہ رمضان میں روزہ دار شخص شہوت انگیز مناظر دیکھ کر جنب ہوجائے تو کیا اس سے روزہ باطل ہوگا؟
ج۔ اگر انزال کے قصد سے دیکھا ہو یا جانتا ہو کہ ایسے مناظر دیکھے تو جنب ہوگا یا اس کی عادت ایسی ہو اور پھر بھی  جان بوجھ کر دیکھے تو جنابت عمدی کے حکم میں ہے یعنی قضا اور کفارہ دونوں اس پر واجب ہیں.

 

نامحرم سے بات کرتے ہوئے روزہ دار کا مجنب ہونا

138. رمضان المبارک میں بغیر کسی استمناء کے فقط  ایک نامحرم عورت سے فون پر بات کرنے کی وجہ سے ایسےخیالات پیدا ہوئے جس سے منی خارج ہوگئی جبکہ گفتگو لذت کی قصد سے بھی نہیں کی گئی تھی, میرا روزہ باطل ہے یا نہیں, باطل ہونے کی صورت میں کیا مجھ پر کفارہ بھی واجب ہے یا نہیں ؟
ج۔ اگر اس سے قبل عورتوں سے بات کرتے وقت منی خارج ہونے کی عادت  نہیں تھی اور غیر اختیاری طور پر منی نکل گئی ہے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور آپ پر کچھ بھی واجب نہیں ہے.

 

روزہ کی حالت میں احتلام 

139. دن میں احتلام ہونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے, اگر روزہ دار کو یہ معلوم ہو کہ اگر  دن میں سوجائے تو احتلام ہوگا تو سونے سے پرہیز کرنا لازمی نہیں ہے.

 

140. اگر روزہ دار منی خارج ہوتے ہوئے بیدار ہوجائے تو منی کو خارج ہونے سے روکنا لازم نہیں ہے.

 

141. اگر روزہ دار شخص ماہ رمضان میں صبح یا ظہر کی نماز کے بعد سوجائے اور نیند میں بغیر قصد کے محتلم ہوجائے تو اسکا وظیفہ کیا ہے ؟کیا اس شخص کا روزہ باطل ہے؟
ج۔ اسکا روزہ صحیح ہے.

 

روزہ دار کا احتلام اور صبح کی اذان کے بعد بیدار ہونا

142. اگر کوئی شخص صبح کی اذان  سے پہلے یا اذان کے بعد سوجائے اور احتلام ہوجائے اور اذان کے بعد بیدار ہوجائے تو غسل کرنے کے لئے کتنی فرصت ہے؟
ج۔ مذکورہ سوال کے تحت جنب ہونا اس دن کے روزے کے لئے ضرر نہیں پہنچاسکتا ہے لیکن نماز کے لئے غسل کرنا واجب ہے۔ اور غسل کو نماز کے وقت تک تاخیر کرسکتا ہے.

 

ماہ رمضان میں فجر کے بعد احتلام

143. اگر  ماہ رمضان میں فجر کے بعد احتلام ہوجائے تو کیا کریں ؟
ج۔  روزہ صحیح ہے اور نماز ظہر کے لئے غسل کرنا لازمی ہے.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.