روزہ دار کا دانتوں کی ترمیم کرانا یا دانتوں کو نکالنا

روزہ دار کا دانتوں کی ترمیم کرانا یا دانتوں کو نکالنا

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

ڈینٹسٹ کے احکام

روزہ دار کا دانتوں کی ترمیم کرانا یا دانتوں کو نکالنا

193. ڈینٹسٹ کا کام جیسے دانت نکالنا, دانت کی جڑوں کی صفائی , یا بے حسی یا دانتوں کو پر کرنے سے کیا روزہ باطل ہوتا ہے؟
ج۔ اگر کوئی چیز حلق تک نہ پہنچے تو روزہ صحیح ہے.

 

روزہ  دار کے منہ سے خون نکلنا

194. کیا روزہ دار کے منہ سے خون نکلنے سے روزہ باطل ہوتا ہے؟
ج۔  منہ سے خون نکلنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے لیکن خون کو حلق تک پہنچنے سے روکنا واجب ہے.

 

مسوڑوں اور دانتوں کا خون

195. ماہ رمضان میں اگر مسوڑے یا منہ سے خون نکلے تو کیا منہ کے اندر والے حصے کو بھی دھونا واجب ہے؟
 ج۔ نگلنا جائز نہیں ہے لیکن اگر روزے کی حالت میں جان بوجھ کر نگل لے تو حرام چیز سے روزہ توڑنے کے حکم میں ہے , منہ کے اندر کے حصے کو دھونا لازم نہیں ہے.

 

روزہ کی حالت میں مسوڑھوں کے خون کو نگلنے کا شک ہونا

196. بسا اوقات میرے لعاب دہن میں مسوڑھوں سے نکلا ہوا  خون مل جاتا ہے لہذا بعض اوقات  جو لعاب میں نگلتا ہوں اس کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ اس میں خون بھی ملا ہے یا نہیں۔ اس حالت میں میرے روزوں کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ مسوڑھوں کا خون اگر لعاب دہن سے مل کر مستھلک و نابود ہو جائے تو پاک ہے اس کے نگلنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور روزے کو باطل نہیں کرتا اوراسیطرح  اگر شک ہو کہ لعاب خون آلود ہوا ہے یا نہیں تو اسے نگلا جا سکتا ہے اور اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا.

 

دانتوں  کی نگہداری کرنے والے کا استعمال

197. ایسے وسیلے کا استعمال کرنا جو دانتوں کی نگہداری کرتا ہے  او رمتحرک ہے کو روزے کی حالت میں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
ج۔ کوئی مضائقہ نہیں ہے.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.