مبطلات روزہ

مبطلات روزہ
وہ چیزیں جو روزہ کو باطل کرتی ہیں.
74. نو چیزیں روزے کو باطل کر دیتی ہیں:اول: کھانا اور پینا, دوم: جماع کرنا, سوم: کوئی ایسا فعل انجام دے جس کے نتیجے میں منی خارج ہو(اِستِمَنَاء), چهارم: الله تعالی, پیغمبر اکرام ﷺ اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے کوئی جھوٹی بات منسوب کرنا, پنجم: غلیظ غبار کو حلق تک پہنچانا, ششم: پورا سر پانی میں ڈبونا, هفتم: اذان صبح تک جنابت پر باقی ,حیض یا نفاس کی حالت میں رہنا, هشتم: کسی سَیَّال چیز سے حُقنہ (انیما) کرنا,نهم: جان بوجھ کر قے کرنا۔ ان نو موارد کی خصوصیات اور احکام آیندہ مسائل میں بیان کئے جائیں گے. [ان موارد میں سے چہارم سے ششم تک بنابر احتیاط واجب روزہ کو باطل کرتے ہیں]
منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا