روزہ باطل کرنے والی چیزوں کے بعض احکام

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

روزہ باطل کرنے والی چیزوں کے بعض احکام

169. اگر انسان جان بوجھ کر اور اختیار کے ساتھ کوئی ایسا کام کرے جو روزے کو باطل کرتا ہے( کھانا, پینا۔۔۔۔) تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے اور اگر کوئی ایسا کام جان بوجھ کر نہ کرے مثلا پاوں پھسل جائے اور پانی میں گر پڑے یا بھول کر کھاناکھائے یا زبردستی کوئی چیز اس کے حلق میں ڈالی جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا ہے.

 

170. اگر روزہ دار کو  کھانا کھانے پر  مجبور کیا جائے مثلاً اسے کہا جائے کہ اگر تم غذا نہیں کھاو گے تو ہم تمہیں مالی یا جانی نقصان پہنچائیں گے اور وہ نقصان سے بچنے کے لئے اپنے آپ کھانا کھالے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا.

 

171. اگر روزہ دار سہواً کوئی ایسا کام کرے جو روزے کو باطل کرتا ہو اورپھر  اس  گمان سے کہ اس کا روزہ باطل ہوگیا ہے دوبارہ جان بوجھ کرکوئی اور ایسا ہی کام کرے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے.

 

روزہ کی حالت میں عطر کا استعمال

172. ماہ رمضان میں روزہ دار کو عطر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ روزہ دار کے لئے عطر کا استعمال مستحب ہے لیکن خوشبودار گھاس (اور جڑی بوٹیاں) سونگھنا مکروہ ہے.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.