کس صورت میں مقلد اپنے مرجع سے عدول کرسکتاہے؟

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

س٤٥:
١۔ کس صورت میں مقلد اپنے مرجع سے عدول کرسکتاہے؟
٢۔ اگر اعلم کے فتاویٰ زمانہ کے مطابق نہ ہوں یا ان پر عمل بہت دشوار ہو تو کیا غیر اعلم کی طرف رجوع کیا جاسکتاہے؟
ج:
1. بنابر احوط زندہ مرجع تقلید سے دوسرے مجتہد کی طرف عدول کرنا جائز نہیں ہے ہاں اگر دوسرا مرجع اس پہلے مرجع سے اعلم ہو اور کسی مسئلہ میں اس کا فتویٰ پہلے مرجع کے فتویٰ کے مخالف ہو تو کرسکتاہے۔
2. صرف اس گمان کی وجہ سے کہ اسکے مرجع تقلید کے فتاویٰ زمانہ اور اس کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہیں یا فقط اس وجہ سے کہ اس کے فتاویٰ پر عمل دشوار ہے ، اعلم سے کسی دوسرے مجتہد کی طرف عدول کرنا جائز نہیں ہے ۔

منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.