اگر مسح پاؤں کی انگلیوں کے سرے سے نہ ہو اہو تو وضو باطل ہے

س ١٠۵: کچھ عرصہ تک میں نے پاؤں کا مسح، انگلیوں کے سرے سے نہیں کیا ، بلکہ انگلیوں کے کچھ حصے اور پاؤں کے اوپر والے حصے پر مسح کرتارہاہوں، کیا ایسا مسح صحیح ہے ؟ اور اگر صحیح نہیں ہے تو جو نمازیں پڑھ چکاہوں ، کیا ان کی قضا واجب ہے یا نہیں ؟
ج: اگر مسح پاؤں کی انگلیوں کے سرے سے نہ ہو اہو تو وضو باطل ہے اور نمازوں کی قضا واجب ہے لیکن اگر شک ہو کہ پاؤں کا مسح ، انگلیوں کے سرے سے کیا کرتا تھا یا نہیں تو اگر مسئلہ جانتا تھا اور اسے احتمال ہو کہ شاید انگلیوں کے سرے سے مسح کرتا رہا ہو تو وضو اور پڑھی گئی نمازیں صحیح ہیں ۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا