مہینے کی پہلی تاریخ  کو معین کرنے میں حاکم کا حکم

مہینے کی پہلی تاریخ  کو معین کرنے میں حاکم کا حکم

 

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

مہینے کی پہلی تاریخ  کو معین کرنے میں حاکم کا حکم

حاکم کا حکم

43. یہ جو کہا جاتا ہے کہ رویت ہلال کے بارے میں مجتہد کو حکم کرنا چاہئے  تا کہ سب پر لازم الاجرا ہوجائے, اس کا کیا مطلب ہے؟ اور کن لوگوں کو شامل کرتا ہے؟

ج۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مہینے کی پہلی تاریخ کے بارے میں اپنی را ی کا اظہار کرے, لیکن صرف ان کے ہاں چاند کا ثابت ہونا حکم نہیں کہلاتا ہے۔ اور حاکم سے مراد مجتہد جامع الشرائط ہے اور پہلے درجے پر ولی فقیہ ہے.

 

چاند ثابت ہونے میں ولی فقیہ کی اتباع

44. اگر ولی امر مسلمین حکم کرے کہ کل عید ہے اور ریڈیو ٹیلی ویژن چند شہروں میں چاند نظر آنے کا اعلان کرے, تو کیا پورے ملک میں عید ہوگی ؟یا فقط ان شہروں میں عید ہوگی جو ان شہروں کے ساتھ افق میں متحد ہو جہاں چاند نظر آیا ہے؟

ج۔ اگر حاکم کا حکم پورے ملک کو شامل کرے تو انکا حکم سارے شہروں کے لئے معتبر ہے.

 

45. جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ زیادہ تر فقہا افاضل کی توضیح المسائل میں ماہ شوال کی پہلی تاریخ کے اثبات کے لئے پانچ طریقے بتائے گئے ہیں لیکن حاکم شرع کے نزدیک ثابت ہونے کا اس میں ذکر نہیں ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اکثر مومنین مراجع عظام کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہونے پر کیونکر افطار کرتے ہیں؟

ج۔ جب تک حاکم ثبوت ہلال کا حکم نہ دے اتباع واجب نہیں ہے پس صرف ان کے نزدیک چاند کا ثابت ہونا دوسروں کے اتباع کے لئے کافی نہیں ہے مگر اینکہ ثبوت ہلال پر اطمینان حاصل ہو جائے .

 

رویت ہلال کی صورت میں حاکم کو اطلاع دینا

46. اگر کوئی شخص چاند دیکھے اور وہ جانتا ہو کہ حاکم شرع کے لئے کسی بھی علت کی وجہ سے رویت ہلال ممکن نہیں ہے, کیا اس شخص پر واجب ہے کہ حاکم شرع کو رویت ہلال کی اطلاع دے؟

ج۔ اطلاع دینا واجب نہیں ہے مگر اینکہ اطلاع نہ دینے  میں کوئی مفسدہ  پایاجائے.

 

حاکم اور مقلد کے علاقوں میں افق کا اختلاف

47. حاکم جب پہلی تاریخ کے بارے میں حکم کرے تو کیا ان لوگوں پر بھی لاگو ہوگا جن کے محل اقامت کا افق   مجتہد کے محل اقامت  کے افق سے  فرق رکھتا ہو؟

ج۔ جن شہروں میں چاند نظر آیا ہے  ان میں اور جن میں نظر آنے کا امکان ہے , کے درمیان تلازم نہ پایا جائے تو حاکم کا حکم ان شہروں پر لاگو نہیں ہوتا ہے.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

🔗 لینک کوتاه

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.