مرجع کے انتخاب اورا سکے فتاویٰ حاصل کرنے

س٢٥: مرجع کے انتخاب اورا سکے فتاویٰ حاصل کرنے کے طریقے کیا ہیں ؟
ج: مرجع تقلید کے اجتہاد اور اسکی اعلمیت کو مندرجہ ذیل طریقوں سے معلوم کیا جاسکتاہے۔
خود اسکی آزمائش کے ذریعے
یا انکا یقین حاصل کرلینے کے ساتھ اگر چہ یہ یقین ایسی شہرت سے حاصل ہوجو مفید یقین ہے
یا انکا اطمینان حاصل کرلینے کے ذریعے
یا دو باخبر اور عادل افراد کی گواہی کے ذریعے
اور فتاویٰ کو مندرجہ ذیل طریقوں سے حاصل کیا جاسکتاہے۔
1) خود مجتہد سے سنے
٢) دو یا ایک عادل شخص سے سنے
٣) ایک قابل اطمینان شخص سے سنے
٤) مجتہدکی مسائل والی کتاب میں دیکھ لے بشرطیکہ اغلاط سے محفوظ ہو
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا