احتیاط واجب
احتیاط واجب

س٨: اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جن مسائل میں اعلم مجتہد احتیاطِ واجب کا قائل ہے ان میں اس کے بعد والے اعلم کی طرف رجوع کرسکتے ہیں اب اگر اس کے بعد والا اعلم بھی اس مسئلہ میں احتیاطِ واجب کا قائل ہو تو کیا ہم اس مسئلے میں ان دونوں سے بعد والے اعلم کی طرف رجوع کرسکتے ہیں ؟ اور اگر تیسرا بھی اس بات کا قائل ہو تو کیا ہم ان سے بعد والے اعلم کی طرف رجوع کرسکتے ہیں اور اسی طرح … اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیے؟
ج: جس مسئلہ میں اعلم مجتہد کا فتویٰ نہیں ہے اس میں اس مجتہد کی طرف رجوع کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے جس کا واضح فتویٰ موجود ہو اور وہ احتیاط کا قائل نہ ہو البتہ رجوع کرنے میں ترتیب کا خیال کرنا ضروری ہے یعنی پہلے اپنے مرجع کے بعد والے اعلم کی طرف رجوع کرے پھر اسکے بعد والے اعلم کی طرف اور پھر اسکے بعد والے اعلم کی طرف اور پھر…
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا