فقہا کے درمیان مشہور ہے کہ احکام کے موضوعات کی تشخیص مکلف کی ذمہ داری ہے اورمجتہد کی ذمہ داری صرف حکم کو بیان کرنا ہے لیکن اسکے

س٥: فقہا کے درمیان مشہور ہے کہ احکام کے موضوعات کی تشخیص مکلف کی ذمہ داری ہے اورمجتہد کی ذمہ داری صرف حکم کو بیان کرنا ہے لیکن اسکے باوجود مجتہدین بہت سے موارد میں موضوعات احکام کو بھی بیان کرتے ہیں تو کیا موضوع کے سلسلے میں بھی مجتہد کی پیروی کرنا ضروری ہے ؟
ج: موضوع کی تشخیص مکلّف کا کام ہے لہذا اس سلسلے میں مجتہد کی تشخیص کی پیروی کرنا واجب نہیں ہے مگر یہ کہ اس تشخیص سے انسان کو اطمینان ہوجائے یا موضوع ایسا ہو کہ جس کی تشخیص کیلئے اجتہاد اور استنباط کی ضرورت ہے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا