ایک شخص نے امام خمینی کی تقلید کی تھی اور ان کی وفات کے بعد اس نے بعض مسائل میں ایک دوسرے مجتہد کی تقلید کرلی ، پھر اس مجتہد کا انتقال ہوگیا، اب اس شخص کا فریضہ کیا ہے ؟

س٣٧: ایک شخص نے امام خمینی کی تقلید کی تھی اور ان کی وفات کے بعد اس نے بعض مسائل میں ایک دوسرے مجتہد کی تقلید کرلی ، پھر اس مجتہد کا انتقال ہوگیا، اب اس شخص کا فریضہ کیا ہے ؟
ج: جن مسائل میں اس نے امام خمینی کی تقلید سے عدول نہیں کیا تھا ان میں امام کی تقلید پر باقی رہ سکتاہے اور جن مسائل میں اس نے دوسرے مجتہد کی طرف عدول کرلیا تھا، ان میں اسے اختیار ہے کہ اسی کی تقلید پر باقی رہے یا زندہ مجتہد کی طرف رجوع کرلے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا