میں اما م خمینی کی حیات میں ہی بالغ ہوگیا تھا اور بعض احکام میں ان کی تقلید کرتا تھا، لیکن مسئلہ تقلید میرے لئے زیادہ واضح نہیں تھا، اب میری ذمہ داری کیا ہے ؟

س٣٤: میں اما م خمینی کی حیات میں ہی بالغ ہوگیا تھا اور بعض احکام میں ان کی تقلید کرتا تھا، لیکن مسئلہ تقلید میرے لئے زیادہ واضح نہیں تھا، اب میری ذمہ داری کیا ہے ؟
ج: اگر آپ امام خمینی کی زندگی میں اپنے عبادی اور غیر عبادی اعمال میں ان کے فتاویٰ کے مطابق عمل کرتے رہے اور عملاً انہیں کے مقلد تھے اگر چہ بعض احکام میں ہی تو آپ کے لئے تمام مسائل میں ان کی تقلید پر باقی رہنا جائز ہے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا