میں پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوا کے بغیر نہیں رہ سکتا ہوں خصوصا جب بیماری شدید ہوجائے، میری دوا بھی اسپرے کی شکل میں ہے

سانس کی تنگی میں اسپرے سے استفادہ:
187. میں پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوا کے بغیر نہیں رہ سکتا ہوں خصوصا جب بیماری شدید ہوجائے، میری دوا بھی اسپرے کی شکل میں ہے جب تنگي نفس میں مبتلا ہوتا ہوں تو آلہ کے ذریعہ دوا کا استعمال کرتا ہوں کیا میں روزہ کی حالت میں دوا سے استفادہ کرسکتا ہوں۔
ج- اگر مذکورہ وسیلہ سے صرف سانس کی راہ کھولنے کے لئے استفادہ کیا جاتا ہے تو وہ مبطل روزہ نہیں ہے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا