سانس کی تنگی میں اسپرے سے استفادہ

سانس کی تنگی میں اسپرے سے استفادہ:
186. تنگی نفس میں مبتلا افراد کے لئے ایسی طبی دوا موجود ہے جو ایک ڈبے میں کمپریسڈ مائع کی شکل میں موجود ہے اس مائع دوا کو دبانے سے گیس پوڈر مادہ کی شکل میں بیمار انسان کے منہ کے ذریعہ اس کے پھیپھڑوں میں پہنہچتا ہے جو بیمار کی تسکین اور آرام کا موجب بنتا ہے کبھی بیمار دن میں اس سے کئی بار استفادہ کرنے پر مجبور ہوتا ہے کیا اس دوا کے استعمال کے باوجود روزہ رکھنا صحیح ہے؟ اس بات کے پیش نظر کہ اس کے استعمال کے بغیر روزہ رکھنا ناممکن یا بہت سخت ہوگا۔
ج۔ اگر مذکورہ وسیلہ سے صرف سانس کی راہ کھولنے کے لئے استفادہ کیا جاتا ہے تو وہ مبطل روزہ نہیں ہے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا