دانتو ں کے بیچ باقیماندہ غذا کو نگلنا

میں نے رمضان کے ایام میں ایک دن اپنے دانتوں کو برش نہیں کیا۔ دانتوں میں پھنسی ہوئی غذا میں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ وہ خود بخود اندر چلی گئی کیا اس دن کے روزہ کی قضا مجھ پر واجب ہوگی؟
اگر آپ کو یہ علم نہیں تھا کہ غذا دانتوں میں پھنسی رہ گئی ہے یا یہ یقین نہیں تھا کہ غذا اندر چلی جائے گی اور توجہ و اختیار کے بغیر وہ اندر چلی جائے تو آپ پر اس دن کی قضا واجب نہیں ہے.
منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا