میں نے کئی مجتہدین سے اعلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا فلاں شخص کی طرف رجوع کرنے سے انسان بری الذمہ ہے تو کیا میں

س٢٧: میں نے کئی مجتہدین سے اعلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا فلاں شخص کی طرف رجوع کرنے سے انسان بری الذمہ ہے تو کیا میں ان کی بات پر اعتماد کرسکتا ہوں جبکہ خود مجھے اس شخص کی اعلمیت کے بارے میں معلوم نہیں ہے یا مجھے اس بارے میں شک ہے یا اسکے اعلم نہ ہونے کا اطمینان ہے کیونکہ ایسے دیگر افراد بھی موجود ہیں جنکی اعلمیت کے بارے میں ایسی ہی شہادت موجود ہے۔
ج: اگر کسی جامع الشرائط مجتہد کی اعلمیت پر شرعی شہادت قائم ہوجائے تو وہ اس وقت تک قابل اعتبار ہے جب تک اسکے مخالف کوئی دوسری شرعی شہادت نہ آجائے اگر چہ اس سے یقین یا اطمینان حاصل نہ بھی ہو اور اس شرعی شہادت کے مخالف کسی اور شرعی شہادت کے بارے میں جستجو اور اسکے عدم وجود کا علم حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔
منبع: سائیٹ ہدانا نے حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا