گرد و غبار کو حلق تک پہنچانا

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

گرد و غبار کو حلق تک پہنچانا

احتیاط واجب کی بنا پر روزہ دار کو چاہئے کہ غلیظ گرد و غبار- جیسے مٹی پر جاڑو دینے سے جو گرد اٹھتی ہے – کوحلق سے نیچے نہ لے جائے او ر اسیطرح سگریٹ کا دھواں اور  دوسرے دھواں بھی بنابر احتیاط واجب روزہ کو باطل کرتے ہیں.

 

روزے کی حالت میں گرد و غبار کو نگلنا

148. میں لوہے کی کان میں ملازمت کرتا ہوں اور مجھے اپنی ملازمت کے پیش نظر ہر روز اس میں اترنا پڑتا ہے اور مشینوں سے کام کرتے وقت غبار منہ میں جاتا ہے اور پورے سال یہی سلسلہ جاری رہتا ہے۔ میری ذمہ داری کیا ہے؟ اورمیرا روزہ اس حالت میں صحیح ہے یا نہیں ؟
ج۔ غلیظ گرد و غبار کا روزے کی حالت میں نگلنابنابر احتیاط واجب , روزہ کو باطل کر دیتا ہے۔ اس سے پرہیز کرنا چاہئے, لیکن صرف گرد و غبار  ناک اور منہ میں جانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا جب تک اسے نگلا نہ جائے.

 

سگریٹ کے نشے والوں کا روزہ

149. مجھے سگریٹ نوشی کا  نشہ ہےاور رمضان مبارک میں ہرچند کوشش کرتا ہوں کہ تند مزاج  نہ بنوں مگر ہوجاتا ہےاور یہی چیز  بیوی بچوں کے لئے باعث اذیت ہو جاتی ہے اور میں خود بھی اپنی اس تند مزاجی سے رنجیدہ ہوں۔ ایسی صورت میں میرا شرعی وظیفه کیا ہے؟
ج۔ آپ پر ماہ رمضان کے روزے واجب ہیں اور احتیاط واجب کی بنا پر روزہ کی حالت میں سگریٹ نوشی جائز نہیں ہے, اور بغیر عذر کے  دوسروں سے تند مزاجی کے ساتھ پیش نہ آئیں.

 

150. جس کو سگریٹ کا نشہ ہے اور حتما روزانہ کئی سگریٹ  پی لیتا ہے, کیا وہ روزہ رکھ سکتا ہے اور کیا اسکا روزہ صحیح ہے؟
ج۔ احتیاط واجب کی بنا پر روزہ دار کو ہر قسم کے تمباکو کے دھویں سے پرہیز کرنا چاہئے اور مجبوری کی صورت میں روزے کا وجوب ساقط نہیں ہوتا ہے.

 

تمباکو  اور دیگر منشیات کا استعمال

151. روزے کی حالت میں تمباکو, جیسے سگریٹ,  استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
ج۔ احتیاط واجب کی بنا پر روزہ دار کو چاہئے کہ ہر قسم کے تمباکو کے دھویں سے اجتناب کرے اور ہر قسم کے منشیات جو ناک سے یا زبان کے نیچے جذب ہوتے ہیں سب سے اجتناب کرے.

 

روزہ کی حالت میں نسوار کا استعمال:

152.کیا نسوار کا مادہ جو تنباکو وغیرہ سے بنایا جاتا ہے اور چند منٹ کے لئے زبان کے نیچے رکھا جاتا ہے اور پھر اسے باہر تھوک دیا جاتا ہے کیا یہ مبطل روزہ ہے یا نہیں؟
ج۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ روزدار انسان کوہرقسم کی تنباکو نوشی  اور ایسی نشہ آور چيز سے پرہیز کرنا چاہیے جسے زبان کے نیچے یا ناک کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے۔

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.