روزہ کی نیت کا وقت

روزہ کی نیت کا وقت

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

روزہ کی نیت کا وقت

واجب روزوں کی نیت کا وقت

52. واجب روزوں کی نیت کا وقت کونسا ہے؟

ج۔  ماہ رمضان اور نذر معین کے روزوں کی نیت کرنے کا وقت رات کے ابتدا سے لیکر صبح کی اذان تک اور غیر معین روزوں (جیسے قضا روزے اور نذر مطلق  کے روزوں) کی نیت کرنے کا وقت رات کی ابتدا سے لیکر اگلے دن کے ظہر تک ہے.

 

مستحب روزوں کی نیت کا وقت

53. مستحب روزوں کی نیت  دن میں جب کبھی روزہ رکھنے کا خیال آجائے  تو کر سکتے ہیں اور روزہ صحیح ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس وقت تک روزہ باطل کرنے والے کاموں میں سے کوئی انجام نہ دیا ہو.

 

روزہ کی نیت میں تاخیر

54. چونکہ روزہ کا آغاز اول فجر ہے اس لئے نیت بھی اس سے موخر نہیں ہونی چاہئے, اور بہتر ہے کہ فجر سے پہلے ہی روزے کی نیت کی جائے .

 

57. اگر رمضان کے روزوں کے علاوہ دیگر واجب روزے جیسے کفارہ یا قضا روزوں کے لئے ظہر نزدیک ہونے تک نیت نہیں کی ہے اور اس وقت تک روزہ باطل کرنے والا کوئی کام انجام نہیں دیا ہے تو وہ روزہ کی نیت کرسکتا ہے اور روزہ صحیح ہے.

 

58. اگر کوئی شخص استیجاری روزوں کی نیت کو جان بوجھ کر اذان ظہر سے پہلے تک تاخیر کرے  او رابھی تک روزہ باطل کرنے والا کوئی کام بھی انجام نہیں دیا ہے , تو کیا اسکا روزہ صحیح ہوگا ؟

ج۔ استیجارہ میں جیسے اجارہ ہوا ہے اس کے مطابق اور مومنین کے درمیان جو معمول ہے اسی کے مطابق عمل کیا جائے بصورت دیگر مستاجر مال اجارہ کا مستحق نہیں ہوگا.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.