روزہ کی  نیت اور اسکی  کیفیت

روزہ کی  نیت اور اسکی  کیفیت

 

 

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

روزہ کی  نیت اور اسکی  کیفیت

48. دیگر عبادتوں کی طرح روزہ میں بھی نیت ہونی چاہئے یعنی اللہ تعالی کی فرمان برداری کے لئے کھانے ,پینے اور دیگر روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے اجتناب کرنے کا قصد کرے۔ اگر صرف یہی عزم رکھتا ہو تو کافی ہے , زبان پر لانے کی ضرورت نہیں ہے.

 

نیت ہر دن کی یا پورے مہینے کی

49. رمضان المبارک میں ہر دن کے لئے نیت کرنا ضروری ہے یا مہینے کے آغاز میں پورے مہینے کے لئے ایک نیت کافی ہے؟

ج۔ اگر ماہ رمضان کی پہلی رات پورا مہینہ روزہ رکھنے کی نیت کرے تو کافی ہے؛ البتہ بہتر (‌احتیاط مستحب)ہے کہ ہر رات اگلے دن کے روزہ کی بھی نیت کرے.

 

فقط نیت اور  روزہ واجب ہونا

50. میری والدہ نے پورا مہینہ روزہ رکھنے کی نیت کی لیکن سات دن کے بعد مریض ہوگئی تو اب ان کا وظیفہ کیا ہے؟

ج۔ صرف نیت کرنے سے انسان کے ذمے کوئی چیز نہیں آتی لہذا مذکورہ صورت میں ان پر روزہ واجب نہیں ہے.

 

روزہ کے لئے ارتکازی نیت  کافی ہونا

51. ایک شخص رات کو روزے کی نیت کرکے  سوجائے اور صبح کی اذان کے بعد بیدار ہوجائے اور بھول کر پانی پئے  اور بعد میں یاد آئے کہ رات میں روزے کی نیت کی تھی, تو کیا اس صورت میں اسکا روزہ صحیح ہے؟

ج۔ بھول کر افطار کرنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے اور سابقہ نیت گرچہ ارتکازی تھی اپنی جگہ باقی ہے اور وہی نیت کافی ہے.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.