روزہ کی حالت میں انجکشن لگانا

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

روزہ کی حالت میں انجکشن لگانا

ویکسین کا ٹیکہ

188. روزے کی حالت میں  ہیپاٹایٹس کا ٹیکہ لگانے کا کیا حکم ہے؟کیا  اس سے روزہ باطل ہوتا ہے؟
ج۔ اگر انجکشن پٹھوں میں لگائے تو کوئی  مانع نہیں ہے.

 

ٹیکہ یا  ڈریپ لگانا

189. ماہ مبارک رمضان میں روزہ دار شخص کے لئے ٹیکہ یا دیگر انجکشن لگانے  کے بارے میں آپ کی کیا رای ہے؟
ج۔ احتیاط واجب کی بنا پر روزہ دار مقوی اور مغذی اینجکشن , اور ہر اس انجکشن سے پرہیز کرے جو رگ میں لگائی جاتی ہیں۔ اور ہر قسم کے ڈرپ لگانے سے پرہیز کرے لیکن وہ ٹیکے جو دوائی کے طور پر پٹھوں میں لگائی جاتی ہیں یا وہ انجکشن جو بدن کو بے حس کرنے کے لئے لگائی جاتی ہیں ,  کوئی مضائقہ نہیں ہے.

 

190. ماہ رمضان میں ڈرپ چڑھانے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں ڈرپ چڑھانے  سے پرہیز کیا جائے خواہ غذائی اور تقویت والی ہو یا فقط دوائی وغیرہ کی ہو.

 

خون کا  ڈرپ چڑھانا

191. میں تھیلیسیمیا کا مریض ہوں اور خون چڑھانے پر مجبور ہوں لیکن روزہ رکھا ہوں کیا میرا روزہ صحیح ہے یا قضا بجا لاوں؟
ج۔ احتیاط واجب  کی بناپر خون چڑھانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے.

 

روزہ کی حالت میں خون نکلنا

192. کیا ماہ رمضان میں بدن سے خون نکالنا مبطلات روزہ میں سے ہے؟
ج۔ مبطلات روزه میں سے نہیں ہےلیکن اگر خون نکالنے سے بدن میں ضعف اور کمزوری آجاتی ہو تو روزہ دار کے لئے مکروہ ہے جیسے حجامت  وغیرہ سے خون نکالنا.

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.