روزه کے اقسام

روزه کے اقسام

فہرست:

 

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

روزه کے اقسام

2. ایک اعتبار سے روزہ کی چار قسمیں ہیں:
– واجب روزہ جیسے ماہ مبارک رمضان کے روزے.
– مستحب روزہ جیسے رجب اور شعبان کے مہینوں کے روزے.
– مکروہ روزہ, جیسے عاشورا کے دن کا روزہ.
– حرام روزہ جیسے عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ اور عید قربان  ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کا روزہ.

واجب روزے

3. مندرجہ ذیل روزے واجب ہیں
– رمضان المبارک کے روزے
– قضا روزے
– کفارہ کے روزے
– والدین کے قضا روزے
– وہ مستحب روزے جو نذر, عہد اور قسم کی وجہ سے واجب ہوچکے ہوں
– اعتکاف کے تیسرے دن کا روزہ
– حج تمتع میں قربانی کے بدلے میں روزہ*

* اگر حاجی حج کے دوران قربانی کرنے کی قدرت نہیں رکھتا ہے اور قرض بھی نہیں کرسکے تو قربانی کے بجائے دس دن روزہ رکھے جن میں سے تین دن اسی حج کے سفر میں اور سات دن وطن لوٹنے کے بعد رکھے.

عاشورا کے دن کا روزہ

4. کیا عاشورا کے دن روزہ رکھنا جائز ہے
ج۔ روزہ رکھنا مکروہ ہے۔

سکوت کا روزہ

5. سنا ہے کہ سکوت یا چپ کا روزہ رکھنا حرام ہے, لیکن بعض کا کہنا ہے کہ نذر کرنے کی صورت میں حلال ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
ج۔ حرام ہے۔

بیوی اور بچوں کا روزہ

6. حرام روزوں کی اقسام میں کہا جاتا ہے کہ بیوی کا روزہ رکھنا اگر شوہر کے حق میں مزاحمت ایجاد کرے  یا اولاد کا روزہ ماں باپ کے لئے اذیت کا باعث بنے, اس صورت میں سوال یہ ہے کہ یہ صرف مستحب روزوں کو شامل کرتا ہے یا واجب روزے بھی اس حکم میں شامل ہیں؟
ج۔ واجب روزوں کو شامل نہیں ہے۔

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.