الله تعالی,  انبیا کرام  اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے جھوٹی بات منسوب کرنا,

حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
حضرت آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

الله تعالی,  انبیا کرام  اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے جھوٹی بات منسوب کرنا,

144. الله تعالی,  پیغمبروں اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے کوئی جھوٹی بات منسوب کرنا, بنابر احتیاط روزہ باطل ہونے کا موجب بنتا ہے, اگرچہ بعد میں توبہ کرے اور جھوٹ بولنے کا اقرار کرے.

 

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے جھوٹی بات منسوب کرنا

145. کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے جھوٹ منسوب کرنے سے روزہ باطل ہوتا ہے؟
ج۔جی ہاں, بنابر احتیاط واجب روزہ باطل ہوتا ہے.

 

حدیث کساء کی نسبت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی طرف دینا

146. کیا حدیث کساء کو آپ معتبر سمجھتے ہیں جس کی روایت حضرت فاطمہ زہر ا سلام اللہ علیھا سے ہے ؟ اورکیا  روزے کی حالت میں اس کی نسبت شہزادی (س) کی طرف دی جا سکتی ہے؟
ج۔ اگر شہزادی علیھا السلام کی طرف نسبت دینا  ان کتابوں سے حکایت , اور ’ نقل قول ‘کے ذریعے  ہو جن میں حدیث کساء ذکر ہوئی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے.

 

ماہ رمضان میں دعا صحیح ہونے پر شک کرتے ہوئے پڑھنا

147. ماہ مبارک کے پہلے روز سے تیسویں روز تک کے لئے مخصوص دعائیں وارد ہوئی ہیں۔ اگر ان کی صحت میں شک ہو تو ان کو پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ج۔ بهر حال اگر یہ دعائیں( اس دن کے لئے )وارد ہونے کی امید اور مطلوب ہونے کی قصد سےپڑھی جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے.

 

 

منبع: سائیٹ ہدانا نے آیت اللہ العظمی حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کے استفتائات سے اخذ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.